کراچی،7ویں اسلامک فائنانس ایکسپو اینڈ کانفرنس
کراچی کے نجی ہوٹل میں دی پروفشنل نیٹ ورک کے تحت ساتویں اسلامک فائننس ایکسپو اینڈ کانفرنس منعقد کی گئی، کانفرنس میں اسلامک بینکاری سے وابستہ شخصیات اور ماہترین نے شرکت کی،کانفرنس کے دوران ماہرین نے اسلامک بینکاری کو تقویت دینے پر زور دیا۔
سی ای او میزان بنک عرفان صدیقی تقریب کے مہمان خصوصی تھے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اسلامک بنکاری کے ترقی کے روشن امکانات ہیں اور یہ شعبہ تیز رفتاری سے ترقی کررہا ہے،اسلامک بنکاری کو مزید تقویت دینے کی ضرورت ہے۔