چیئرمین پی ٹی آئی عمران نے کیا بڑا فیصلہ ۔۔۔۔
وزیر اعظم ہاوس ہوتا ہے پاکستان کے چیف ایگزیکٹو کی قیام گاہ ۔۔۔۔
جس کا کل رقبہ ہے 135 ایکڑ،جہاں قائد اعظم یونیورسٹی جیسی 4جامعات تعمیر کی جاسکتی ہیں
اس میں ہیں 5 بڑے لان ،پھلوں کا باغ،بینکوئٹ لان ،میڈیا اور کمیٹی رومز
سیکیورٹی کیلئے 5سے 6 بڑے افسران،ملازمین کیلئے 10سرونٹ کوارٹرز ،اس کے علاوہ پی ڈبلیو ڈی سمیت پولیس اوراسپیشل برانچ کا آفس بھی وزیر اعظم ہاوس کے اند ہی ہے
پروٹوکول کیلئے50افسران الگ ہے اس شاہ خرچیوں کیلئے سالانہ98کروڑ60لاکھ رکھے گئے ہیں جس میں ان کے اخراجات بھی شامل ہےاور ملازمین کیلئے70کروڑروپے الگ مختص ہے ۔۔۔وزیر اعظم ہاوس میں آنے والے مہمانوں کیلئے 15کروڑ اورتزئین و آرائش کیلئے 1.5کروڑ روپے رکھے گئے ہیں
کپتان کے وزیر اعظم ہاوس میں نہ رہنے کے فیصلے سے اس خطیر رقم کینہ صرف بچت ہوگی، بلکہ عوام کو حکمرانوں کی جانب سے سادگی اورکفایت شعواری کا پیغام بھی ملے گا