Aug 03, 2018 02:21 pm
views : 316
Location : Operational Air Base
Islamabad-.CJCSC.visits.an.Operational.Air.Base
اسلام آباد ، چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا پی اے ایف بیس بھولاری کا دورہ
چیئر مین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ، جنرل زبیرمحمودحیات نے پی اے ایف بیس بھولاری کا دورہ کیا۔ائیر بیس آمد پر پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا استقبال کیا۔
چیئر مین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے نئے تعمیرشدہ بیس کا دورہ کیا۔ انہوں نے زمینی اور فضائی عملے کے ساتھ ملاقات کی اور انکے عزم اور پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔
انہوں نے کہا کہ پاک بھارت جنگیں ہوں یا دہشت گردی کے خلاف آپریشنز، پاک فضائیہ ملکی دفاع میں ہمیشہ ہر اول دستے کے طور پر شامل رہی ہے۔