کوئٹہ،سردار عبدالرحمان کھیتران نے بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا
سردار عبدالرحمان کھیتران نے بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ سردار عبدالرحمان کھیتران اپنے حلقے سے آزادحیثیت سے انتخابات میں کامیاب ہوئے تھے ۔
اس موقع پر بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر جام کمال کے ہمراہ پر یس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آزاد امیدوارسردار عبدالرحمان کھیتران نے کہا جام کمال کے خاندان سے ہمیشہ سیاسی روبط رہے ہیں ، جام کمال میرے قائد ہیں انکے ساتھ ملکر بلوچستان کی ترقی کی جہد کریں گے ،ہم محب وطن لوگ ہیں اور اپنے اداروں کا احترام کرتے ہیں۔
بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر جام کمال نے پر یس کانفر نس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سردار عبدالرحمان کھیتران کو پارٹی میں شمولیت پر مبارک باد دیتا ہوں ، ہمارے حلقہ انتخاب سے کبھی ملک کے خلاف کوئی بات نہیں کی گئی ، سردار عبدالرحمان کھیتران اور انکے خاندان نے ہمیشہ پاکستان اور بلوچستان کے لئے اپنی توانائیاں سرف کیں۔
جام کمال نے کہا ہمیں بلوچستان کی ترقی کے لئے ایک سوچ کے ساتھ آگے جانا ہے،ہم نے ماضی کی کوتاہیوں کا خاتمہ ملکر کرنا ہے ، اگر آج بھی ہم یہ کام نہ کر سکے تو کل ہم کسی سے گلہ نہیں کرسکیں گے ، عوام نے ہم سب کو جو مینڈیٹ دیا ہمیں عوام کی توقعات پر پورا اترنا ہے ، ہماری جہد ایک شفاف نظام کے نفاذ کے لئے ہے۔