Aug 03, 2018 05:32 pm
views : 336
Location : different places
Islamabad-.Contest.Between.Jehangir.Tareen.and.Shah.Mehmood.for.the.Chief.Minister.of.Punjab
اسلام آباد،شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کے مابین پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ کے لئے رسہ کشی
تحریک انصاف کے رہنماؤں شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کے مابین پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ کی رسہ کشی زور و شور سے جاری ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے تاحال پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ کا حتمی نام کا فیصلہ نہیں ہوسکا جب کہ دوسری جانب پی ٹی آئی رہنماؤں شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کے مابین وزارتِ اعلیٰ کے لئے رسہ کشی جاری ہے اور دونوں اپنے اپنے من پسند افراد کو بطور وزیراعلیٰ دیکھنا چاہتے ہیں۔
جہانگیر ترین وزیراعلیٰ پنجاب کے منصب پر علیم خان یا سبطین خان کو دیکھنا چاہتے ہیں اور جہانگیر ترین اس کے لئے بھرپور کوششیں کررہے ہیں۔
دوسری جانب شاہ محمود قریشی بھی اپنے گروپ میں سے ایسے شخص کو وزیراعلیٰ بنانا چاہتے ہیں جو عبوری مدت کے بعد یہ منصب شاہ محمود قریشی کے لئے چھوڑ دے۔