اسلام آباد،عمران خان کی تقریب حلف برداری شاہانہ انداز میں نہیں بلکہ سادگی سے منعقد ہوگی،فیصل جاوید
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علیم خان نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ اپنی کمپنیوں کے تمام اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں جمع کراچکے ہیں،فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ عمران خان کی تقریب حلف برداری شاہانہ انداز میں نہیں بلکہ سادگی سے منعقد ہوگی۔
بنی گالہ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ عمران خان کہہ چکے ہیں کہ نئے پاکستان میں شاہانہ طرز زندگی کو ختم کریں گے۔
علیم خان کا کہنا تھاکہ مجھ پرآج تک کرپشن کا کوئی الزام ابھی تک ثابت نہیں ہو سکا ہے،کے پی کے میں پانچ سال ہماری حکومت رہی لیکن وہاں ایک روپے کی بھی جائیداد نہیں بنائی۔
تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں کیس چل رہا ہے تاہم اینکرز کی جانب سے بلا جواز تنقید پر افسوس ہوا۔
علیم خان کا مزید کہنا تھا کہ میرانام پانامہ میں نہیں تھا لیکن اسکے باوجود مجھ پر تنقید کی جارہی ہے۔