Aug 03, 2018 05:59 pm
views : 317
Location : different places
Peshawar-.NAB.summons.Imran.Khan.on.Aug.7.in.Helicopter.Case.
پشاور،نیب خیبرپختون خوا نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو 7اگست کو طلب کر لیا
نیب خیبرپختون خوا نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو 7اگست کو طلب کر لیاہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب حکام کے مطابق عمران خان کو ہیلی کاپٹر کیس میں 7اگست کو طلب کیا ہے، عمران خان پر الزام ہے کہ انہوں نے 74گھنٹے 2سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کیے۔
نیب حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا پرویز خٹک اور ایوی ایشن حکام سے بیانات قلمبند کیےجاچکےہیں۔
چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے 2فروری کو خیبرپختونخوا حکومت کے 2ہیلی کاپٹرز کو عمران خان کے غیرسرکاری دوروں کے لیے نہایت ارزاں نرخوں پر استعمال کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دیا تھا۔