Aug 03, 2018 06:12 pm
views : 370
Location : Different places
Gilgit-.Girls.schools.burnt.down.in.chilas
گلگت بلتستان:چلاس میں لڑکیوں کے 12 اسکول نذر آتش
شر پسندوں نے تحصیل داریل میں واقع اسکول، گیال گاؤں میں واقع گرلز اسکول، تبوڑ میں واقع دو گرلز اسکولوں اور کھنبری میں واقع گرلز اسکول کو بھی آگ لگا دی۔تحصیل ٹانگیر میں جنگلوٹ میں واقع ایک اسکول میں جب ملزمان آئے تو اسکول میں موجود چوکیدار نے ان پر فائرنگ کردی۔ اس دوران شرپسند اسکول کے احاطے میں بم پھینک کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے جس سے اسکول کو جزوی نقصان پہنچا۔ گلی پائین میں واقع ایک ایک گرلز سکولوں کو شرپسندوں نے نذر آتش کردیا۔
مجموعی طور پر بارہ گرلز اسکولوں کو نشانہ بنایا گیا ہے جن میں متعدد زیر تعمیر جبکہ دیگر اسکول فنکشنل تھے۔واقعہ کے بعد ضلعی انتظامیہ دیامر کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں اسکولوں کو فول پروف سیکیورٹی کی فراہمی اور شرپسندوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔
ڈپٹی اسپیکر گلگت بلتستان جعفراللہ خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ واقع سے ہماری بد نامی کے ساتھ تعلیم کوروکنے کی سازش کی گئی ہے
مقامی لوگوں کا واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ