Aug 03, 2018 06:56 pm
views : 352
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi-.Pakistan.Stock.Exchange.100.Index.Increases.By.174.Points..
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 174پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روزجمعے (03 اگست 2018) کو مارکیٹ میں تیزی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 174 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 42505 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،مارکیٹ کا آغازمثبت زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 343کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 177کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،147 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 19 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔