اسلام آباد:پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم میں معاہدہ طے پا گیا، ساتھ چلنے کا عزم
ایم کیو ایم وفد کی تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کی ،پریس کانفرنس میں جہانگیر ترین نے کہا کہ 9 آزاد ایم این ایز پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے ہیں، فاٹا اراکین سے بات چل رہی ہے. ان کا کہنا تھا کہ 28 میں سے 25 آزادایم پی ایزپی ٹی آئی میں آگئے ہیں، اب ایم کیوایم سے معاہدہ طے پا گیا.
جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ کراچی میں بھی ایم کیوایم سےمثبت مذاکرات ہوئے تھے، ایم کیوایم نےرابطہ کمیٹی اورپی ٹی آئی نےکورکمیٹی سے مشاورت کی،ان کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم وفد کی خان صاحب سے ملاقات بہت مثبت رہی. کراچی کے لئے اسپیشل فنانشل پیکج دیں گے.زیادہ سے زیادہ یونیورسٹیاں بنائیں گے.
اس موقع پر ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اورایم کیوایم میں جومعاہدہ طے ہوا، وہ آئینی تقاضاہے۔انھوں نے کہا کہ عمران خان نے جمہوریت کوآگےلی کر چلنےکاکہا تھا، یہ اس کی کڑی ہے، آج بھی کراچی پاکستان کےریونیوکا65سے70فیصدحصہ دیتاہے۔
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ بلدیاتی نظام کےحل کے لئے مل کر جدوجہد کریں گے، کراچی میں دوبارہ مردم شماری کاجائزہ لیاجائےگا۔ مضبوط مالیاتی، سیاسی خودمختاری، بلدیاتی نظام کے لئےجدوجہدکریں گے۔
ایم کیو ایم کے کنوینر کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن کابھی جائزہ لیاجائےگا، کراچی آپریشن کوبھی منطقی انجام تک پہنچایاجائےگا، کچھ چیزیں باقی ہیں ان پربھی بات چیت جاری ہے۔