Aug 04, 2018 01:56 pm
views : 416
Location : Gilgit Baltistan
Islamabad-.CJP.takes.notice.of..attack.on.girls.schools.in.gilgit.baltistan
اسلام آباد:چیف جسٹس کا چلاس میں اسکولوں کی آتشزدگی پرازخود نوٹس
چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے گلگت کے علاقے چلاس میں لڑکیوں کے 12 اسکولوں کو نذر آتش کرنے پرازخود نوٹس لیتے ہوئے سیکریٹری داخلہ، سیکریٹری امور وزارت گلگت بلتستان سے رپورٹ طلب کرلی۔چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ آتشزدگی کے واقعات کی رپورٹ 48 گھنٹے میں پیش کی جائے۔
دوسری جانب ترجمان گلگت بلتستان حکومت کا کہنا ہے دیامرمیں اسکولزجلانے والوں کی تلاش میں سیکیورٹی اداروں نے داریل وتانگیر میں چھاپے مارے اور4 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔