فرض کی خاطر جان قربان کرنیوالے پولیس کے شہدا کا دن آج منایا جارہا ہے
کراچی سمیت ملک کے دوسرے شہروں میں شہید پولیس اہلکاروں کے لیےقرآن خوانی اور دیگرتقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔مختلف ہیڈ کوارٹرز میں سیمینارز اور تقاریب کااہتمام کیا گیا ہے
یوم شہدا پر پولیس کے اعلی حکام کی جانب سے شہدا کی قبر پر حاضری دی گئی اور پھولوں کی چارد چڑھائی گئی۔۔۔اس موقع پر پولیس کے اعلی افسران کا کہنا تھا کہ شہدائے پولیس اور ان کے کارنامے پولیس کی سنہری تاریخ کا حصہ بن گئے ہیں جو نئے آنے والے افسران اور جوانوں کیلئے مشعل راہ ہیں۔
ان مزید کہنا تھا کہ یوم شہداء منانے کا مقصد تجدید عہد اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے جانوں کانذرانہ پیش کرنے والے قوم کے عظیم سپوتوں کوسلام پیش کرناہے۔
یوم شہداء پر پولیس اہلکاروں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
یوم شہدائے پولیس کے موقع پرنگراں وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹرحسن عسکری نے اپنے پیغام میں کہا کہ پولیس کے شہدا نے اپنے لہو سے امن کی داستان رقم کی۔
نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوام کے جان ومال کی حفاظت کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ دینے والے پولیس افسران واہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔