کراچی: شیرشاہ کالونی میں دکان کے اندر دھماکے کے نتیجے میں 2 شخص جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
دھماکے کے نتیجے میں ابتدائی طور پر 2شخص جاں بحق جب کہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو عباسی اور جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔دھماکے کے بعد پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکار بھی موقع پر پہنچ رہے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے میں ابتدائی طور پر کسی تخریب کاری کا عنصر نظر نہیں آتا اور دھماکا ابتدائی طورپر سلنڈر کا لگتا ہے۔