اسلام آباد:عمران خان کا وزیر اعظم ہاؤس استعمال نہ کرنے کا فیصلہ، خزانے کو 2 ارب کی بچت
رپورٹ کے مطابق عمران خان نے وزیر اعظم ہاؤس عوامی فلاح کے لیے استعمال کرنے کا عندیہ دیا تھا، وہ اپنے خطاب میں وزرا کالونی میں مقیم ہونے کا اشارہ دے چکے ہیں۔خیال کیا جاتا ہے عمران خان بطور وزیر اعظم اسپیکر ہاؤس کو استعمال میں لائیں گے۔
رپورٹ کے مطابق نواز شریف نے دو دہائیوں پہلے وزیر اعظم ہاؤس کی عمارت کا افتتاح کیا تھا۔ وزیر اعظم ہاؤس کو مغل دور کے شاہی محلات کی طرز پر تعمیر کیا گیا تھا۔ 5 وسیع باغیچے اور پھلوں کا ایک بڑا باغ وزیر اعظم ہاؤس کا حصہ ہے۔ کئی تالاب، بڑا ہال، کمیٹی رومز بھی وزیر اعظم ہاؤس کا حصہ ہے۔ شاہی عمارت کی حفاظت پر سالانہ 980 ملین روپے خرچ کیے جاتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق عوام پر عمران خان کے فیصلے کا نہایت مثبت اثر اور یقین میں اضافہ ہوگا۔ سادہ رہائش سے عوام میں اعتماد پیدا ہوگا کہ ٹیکس کا پیسہ ضائع نہیں ہو رہا۔