ملتان، قائداعظم محمد علی جناح اور شہید ملت لیاقت علی خان کے بعد ملک پر صرف کرپشن نے راج کیا،چیف جسٹس
چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح اور شہید ملت لیاقت علی خان کے بعد ملک پر صرف کرپشن نے راج کیا, کالا باغ ڈیم کو مسترد نہیں کیا، پہلے دیگر ڈیم بنیں گے، پھر صوبوں میں اتفاق رائے کے بعد کالا باغ ڈیم بھی بنے گا۔
ملتان بار سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا کہ پاکستان ہمیں تحفے میں نہیں ملا ۔
چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ قائداعظم اور لیاقت علی خان کے جانے کے بعد ملک میں صرف کرپشن نے راج کیا ہے۔
چیف جسٹس کا مزید کہنا تھا کہ ڈیم بنانے کے لیے عوام کو پہرہ دینا ہے اور ہر سازش کو کچلنا ہے، کالا باغ ڈیم کو مسترد نہیں کیا، پہلے دیگر ڈیم بنیں گے، پھر صوبوں میں اتفاق رائے کے بعد کالا باغ ڈیم بھی بنے گا۔