Aug 06, 2018 01:11 pm
views : 358
Location : Different places
Karachi-.Money.laundering.case.FIA.to.approach.SC.over.Zardari.Talpurs.non-appearance
اسلام آباد، ایف آئی نے آصف زرداری اور فریال تالپور کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کرلیا
ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں آصف زرداری اور فریال تالپور کو طلب کیے جانے کے باوجود مسلسل عدم حاضری پر ان کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ایف آئی اے بے نامی اکاؤنٹ سے منی لانڈرنگ کیس میں 32 افراد کے خلاف تحقیقات کر رہی ہے، جن میں آصف علی زرداری اور فریال تالپور بھی شامل ہیں، اسی سلسلے میں گزشتہ دنوں نجی بینک کے سابق صدر حسین لوائی کو گرفتار کیا گیا تھا۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) نے الیکشن سے قبل سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کو تحقیقاتی افسر کے سامنے پیش ہونے کے لیے نوٹس جاری کیا تھا تاہم دونوں شخصیات کی قانونی ٹیم پیش ہوئی تھی جب کہ سپریم کورٹ نے اسی کیس میں ایف آئی اے کو ہدایت کی تھی کہ دونوں شخصیات کو الیکشن تک نہ بلایا جائے
ایف آئی اے کی جانب سے آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کو یکم اگست کو نوٹس جاری کیا گیا تھا جس میں انہیں 4 اگست کو جے آئی ٹی کے روبرو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی۔