کراچی، عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف ن لیگ کا احتجاج
پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے عام انتخابات 2018 میں کی جانیوالی مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاج کیا گیا۔
کراچی پریس کلب کے باہر کئے جانے والے احتجا ج میں ن لیگ کے کارکنان اور مقامی عہدیداران نے بڑی تعداد میں شرکت کی،مظاہرین نے ہاتھو میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر انتخابات میں کی جانیوالی دھاندلی کے خلاف نعرے درج تھے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ انتخابات میں تاریخی دھاندلی ہوئی ہے ہم ان انتخابات کو مسترد کرتے ہیں۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ایسی دھاندلی زمدگی میں کبھی نہیں دیکھی۔