Aug 06, 2018 02:15 pm
views : 376
Location : Different places
Kohat-.18.Killed.38.Injured.in.Accident
کوہاٹ،بونیر سے کراچی جانیوالی بس کو حادثہ، 18 افراد جاں بحق،38 زخمی
بونیر سے کراچی جانے والی مسافر بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 18 افراد جاں بحق اور 45 زخمی ہوگئے۔
ضلع کوہاٹ کے علاقے سماڑی کے قریب مسافر وین اور ٹینکر میں ٹکر ہوگئی جس کے نتیجے میں 18 افراد جاں بحق اور 38سے زائد زخمی ہوئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مسافر بس بونیر سے کراچی جارہی تھی جو سماڑی کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کرنا شروع کردیا۔
پولیس کے مطابق زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے جہاں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔