سبزہلالی پرچموں کی بہاراورملی نغموں کی سدائیں
پاک وطن کی آزادی کا تہوارآنےوالےہے۔ شہر اقتدار کے گلی کوچے قومی پرچم کے رنگوں سے جگمگانے لگے۔ہرکوئی اپنی مٹی کی محبت سے سرشاردکھائی دےرہاہے۔ سڑک کنارے لگےاسٹالز پر قومی پرچم ،سبزرنگ کی ٹی شرٹس،بیجزاور ٹوپیاں خریدنے والوں کارش لگا ہے۔
سبز ہلالی پرچموں کی یہ بہار جشن آزادی منانے والے پاکستانیوں کے دلوں کا قرارہے۔وطن سے محبت کا یہ انداز ہر یوم آزادی پر اسی جوش وخروش سے نظر آتا ہے۔