خیر پور سندھ میں کڑا احتساب شروع ہوگا جو پانج سال تک چلے گا ،منظوروسان
پیپلز پارٹی رہنما منظور وسان کا کہنا ہے کہ سندھ میں کڑا احتساب شروع ہوگا جو پانچ سال تک چلے گا ۔
خیر پور میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے منظور وسان نے کہا کہ جہانگیر ترین جن آزاد ممبران کو جہاز میں لے کر جارہے ہیں وہ واپسی میں بس اور ریل میں آئیں گے, ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی نے اجلت میں نکاح کیا ہے وہ زیادہ دیر تک نہیں چلے گا طلاق ہوجائے گی, منظور وسان کا کہنا تھا قیامت کی نشانی ہے جو جی ڈی اے والے دھاندلی کی شکایتیں کر رہے ہیں, ایم کیو ایم پی ٹی آئی پر دھاندلی کے الزام لگا رہی تھی نکاح بھی اس سے کیا تعجب ہے،انکا کہنا تھا کہ جی ڈی اے کے احتجاج کو سندھ کے عوام نے رد کردیا عوام نکلے ہی نہیں ،اگر عمران خان کی حکومت بن بھی گئی تو دو سال سے زیادہ نہیں چلے گی،عمران خان اپنے دعوے کی وجہ سے مدت پوری نہیں کریں گے ایک کروڑ نوکری ایک کروڑ گھر کہاں سے دیں گے