کراچی،جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پرپی پی رہنمانبیل گبول اورشہری کےدرمیان جھگڑا
کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرپی پی رہنما نیبل گبول اور شہری کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔
پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول نے شہری کو دھکا دیا جس پروہ زمین پرجاگرا، اس دوران شہریوں نے واقعے کی ویڈیو بنالی۔شہریوں کی جانب سے بنائی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ متاثرہ مسافرپولیس کو بلاتا رہا لیکن کوئی اس کی مدد کو نہ آیا۔
پولیس حکام کے مطابق جھگڑے سے متعلق ایئرپورٹ تھانے میں کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا جبکہ نبیل گبول یا مسافر نے بھی کارروائی کے لیے درخواست نہیں دی۔
واقعے کے حوالے سے پیپلز پارٹی کےرہنما کا وضاحتی بیان بھی سامنے آگیا ہے،جس میں انہوں نے کہا کہ مذکورہ شخص پاکستانی سیاستدانوں کو گالیاں دے رہا تھا اسے پیار سے سمجھانے کی کوشش کی،غیر ملکی سرزمین پر اسکی یہ حرکت نا مناسب لگی جس پر اسی دھکا دیا۔