Aug 06, 2018 03:51 pm
views : 386
Location : Different places
Islamabad-.ECP.Decide.To.by.Election.In.october.
اسلام آباد،الیکشن کمیشن کا ضمنی انتخابات یکم سے 15 اکتوبر تک کرانے کا فیصلہ
الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات یکم سے 15 اکتوبر تک کرانے کا فیصلہ کیا ہے، نئی اسمبلی سے حلف لینے کے بعد خالی ہونے والی نشستوں کا شیڈول ایک ساتھ جاری کیا جائے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عام انتخابات سے قبل ملک بھر میں مختلف وجوہات کی بنا پر قومی و صوبائی اسمبلی کے 8 حلقوں میں پولنگ ملتوی کردی گئی تھی جبکہ ایک سے زائد نشستوں پر انتخاب جیتنے والے نومنتخب ارکان ایک نشست کے علاوہ باقی نشستوں سے استعفیٰ دیں گے،ارکان اسمبلی کی حلف برداری کی تقریب کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے ضمنی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کیا جائے گا