کراچی : پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی کی دھمکیاں، صحافی پریس کانفرنس چھوڑ کر چلے گئے
ایک صحافی کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر کہ کراچی کی ایک کالونی کے مکین آپ کیخلاف عدالت میں گئے ہوئے ہیں، ان کا الزام ہے کہ آپ نے ایک پروجیکٹ شروع کر رکھا ہے جو ماحولیات اور بلڈنگ رولز کی خلاف ورزی ہے۔
جواب میں فردوس شمیم نقوی کا کہنا تھا کہ اس بات پر میں آپ کیخلاف کیس درج کرادوں تو؟ صحافی کا کہنا تھا کہ آپ شوق سے میرے خلاف مقدمہ درج کروائیں میں سے صرف آپ سے سوال پوچھا ہے جو میرا حق ہے، سوال پوچھنا ہمارا کام ہے، اس کے بعد ماحول کشیدہ ہوگیا۔
بعد ازاں صحافی پریس کانفرنس کا بائیکاٹ کرتے ہوئے وہاں سے اٹھ کر چلے گئے، ،شمیم نقوی نے صحافیوں سے شکوہ کیا کہ یہ آپ لوگوں نے اچھا نہیں کیا۔