کراچی: کراچی کے مسائل سیاست سے آگے بڑھ کر انسانی مسئلہ بن چکے ہیں،وسیم اختر
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما وسیم اختر نے کے ایم سی ہیڈ آفس میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے کہاکہ نئی سیاسی جماعتوں کے مستقبل کے حوالے سے کہا تھا کہ 25 جولائی کے بعد مچھلی کی دعوت کروں گا، ڈولفن معصوم ہے انسان دشمن لوگوں نے اس انسان دوست کو انتخابی نشان بنا کر بدنام کردیا، آج اپنا وعدہ پورا کررہا ہوں، کراچی اور پاکستان کے عوام دیکھ چکے ہیں کہ انہوں نے مچھلی کا کیا حشر کیا، 2 سال تک سب لوگوں کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگائے رکھا، سب نے دیکھا یہ ڈراما تھا اب اس خوف سے لوگوں کو بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے ایک نئی بتی کے پیچھے لگا رہے ہیں کہ کہیں ملنے والے ساتھ نہ چھوڑ جائیں، ہنسی آتی ہے ان تمام حرکتوں پر، کہیں دبئی واپس نہ جانا پڑجائے اس لیے اب نیا چورن بیچا جارہا ہے، میئر کراچی نے کہا کہ ہم عام انتخابات کے نتیجے سے مطمئن نہیں اور اس سلسلے میں اپنے تحفظات پر قائم ہیں انہوں نے کہا کہ 70 سال گزر گئے ہم نے بڑی جماعتوں کے ساتھ بہت معاہدے کیے ہم ڈسے ہوئے لوگ ہیں نیتوں کا حال اللہ بہتر جانتا ہے