اس پرچم کے سائے تلے۔۔۔ہم ایک ہیں ہم ایک ہیں
یوم آزادی منانے کیلئے شہر قائد کے عوام تیاریوں میں مصروف ہیں، بازاروں اور گلی محلوں میں جشن آزادی کی مناسبت سے اسٹالز سج گئے جہاں سبز ہلالی پرچم سمیت بیجز، جھنڈیاں اور دیگر اشیا شہریوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔
یوم آزادی کا جشن منانے کیلئے قومی پرچم سےمزین ملبوسات بازاروں کی زینت بن گئےہیں جبکہ جشن آزادی پر بچوں کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لئے والدین اپنی استطاعت کو مدنظر رکھ کر خوب خریداری کر رہے ہیں۔ والدین چودہ اگست کیلئے صرف خریداری تک ہی محدود نہیں بلکہ اس دن کی افادیت سے بچوں کو بھی آگاہ کرتے ہیں۔