Aug 06, 2018 04:43 pm
views : 470
Location : PML N house Karsaz
Karachi-.PML.N.Leaders.Press.Conference.
کراچی،مسلم لیگ ن سندھ کا انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاج کا اعلان
پاکستان مسلم لیگ (ن) نے الیکشن میں دھاندلیوں کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا اعلان کردیا۔ مظاہرے الیکشن کمیشن کے دفاتر کے سامنے ہوں گے، تاریخ کا تعین مرکزی قیادت کرے گی،مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر شاہ محمد شاہ کا کہنا ہے کہ یہ الیکشن نہیں سلیکشن تھا، لاڈلے کو جتوانے کے لیے تمام اقدامات اٹھائے گئے، دھاندلی صرف 38 حلقوں میں ہی نہیں بلکہ پورے ملک میں کی گئی، دھاندلی کا رونا رونے والی جی ڈی اے اور ایم کیو ایم بھی لاڈلی ہوگئیں۔
مسلم لیگ ن سندھ کے عہدیدار خواجہ طارق نذیر کا کہنا تھا کہ ہم ملکی سطح پر انتخابات میں ہونے والی دھاندلی کے خلاف احتجاج کریں گے۔