Aug 06, 2018 04:53 pm
views : 461
Location : Diplomatic Enclave
Islamabad-.APHC.Protest.Against.India
اسلام آباد،کل جماعتی حریت کانفرنس کا بھارتی عدالتی جارحیت کے خلاف احتجاج
کل جماعتی حریت کانفرنس کی جانب سے مقبوضہ کشمیرمیں آرٹیکل 35 اےمنسوخ کرنےکےمنصوبےکےخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
اسلام آباد میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے زیراہتمام بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے جموں کشمیر پر بھارتی عدالتی جارحیت کےخلاف کئے جانے والےمظاہرے میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی،مظاہرین نے ہاتھو میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیر میں جاری بھارتی بربریت اور آرٹیکل 35 کو منسوخ کئے جانے کے اقدام کے خلاف نعرے درج تھے۔اس موقع پر مظاہرین کی جانب سے بھارت کی خلاف شدید نعرے بازی بھی کی گئی۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ آرٹیکل پینتیس اے جموں و کشمیر کے مستقل رہائشیوں کو خصوصی حقوق دیتا ہے اور غیرکشمیریوں کو کشمیر میں اراضی یا جائیداد کی خریداری سے روکتا ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما الطاف حسین وانی کا ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بھارت کشمیر میں مسلمانوں کی آبادی کا تناسب کم کرنے کے لئے سازشیں کر رہا ہے۔
ایک اور حریت رہنما کا کہنا تھا کہ جب مسئلہ کشمیر حل ہوجائیگا اور ہم پاکستان کے ساتھ آجائیں گے پھر اس قانون کو تحیل کر سکتے ہیں۔