اسلام آباد:عمران خان بطور وزیراعظم نامزد، پارلیمانی بورڈ کا فیصلہ
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں عمران خان کو وزیراعظم کا باضابطہ امیدوار نامزد کرنے کا متفقہ فیصلہ کیا گیا۔ عمران خان کو وزیراعظم نامزد کرنے کی قرار دادشاہ محمود قریشی نے پیش کی اس کے علاوہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر کے امیدواروں کے ناموں پر بھی غور ۔
دوسری جانب ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق آزاد ارکان کی شمولیت کے بعد تحریک انصاف کے ارکان کی تعداد 125 ہوگئی ہے جب کہ پارٹی ترجمان فواہد چوہدری کے مطابق وزیراعظم کے لیے اتحادیوں، خواتین اور اقلیتوں کے ساتھ تحریک انصاف کا نمبر 174 تک جا پہنچا ہے جو اپوزیشن سے زیادہ ہے۔