Aug 06, 2018 05:11 pm
views : 550
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi-.Pakistan.Stock.Exchange.100.Index.Increases.By.303.Points.
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 303پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روزپیر(06اگست 2018) کو مارکیٹ میں تیزی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 303 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 42808 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،مارکیٹ کا آغازمثبت زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر341 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے175 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،155کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 11 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔