اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما اسد عمر گھوڑے سے گر کر زخمی
تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد عمر نواحی گاؤں میں استقبالیہ تقریب میں شرکت کے لیے گئے تھے، تقریب میں گھوڑے موجود تھے کارکنان نے اسد عمر سے اصرار کیا کہ وہ گھوڑے پر بیٹھیں گھوڑے پر بیٹھنے کے دوران ان پاؤں پھسل گیا اور وہ گر کر زخمی ہوگئے۔
رہنما تحریک انصاف اسد عمر کو پہلے بھی کمر کی تکلیف تھی، ان کا سی ٹی اسکین کیا جارہا ہے اس کے بعد ہی پتہ چل سکے گا انہیں اسپتال میں رکھا جائے گا یا ڈسچارج کردیا گیا جائےگا، تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔