Aug 09, 2018 05:52 pm
views : 385
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi-.Pakistan.Stock.Exchange.100.Index.Increases.By.192.Points.
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 192پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روزجمعرات(9 اگست 2018) کو مارکیٹ میں تیزی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 192 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 42923 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،مارکیٹ کا آغازمثبت زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 380کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 220کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،140 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 20کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔