Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Aug 21, 2018 06:09 pm views : 414

Location : CM House

Quetta- CM Balochistan Jam Kamal chairs high level meeting
  • Urdu

کوئٹہ ، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیرصدارت بی اے پی کے پارلیمانی گروپ کااہم اجلاس

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیرصدارت بی اے پی کے پارلیمانی گروپ کااہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پارٹی کے تمام اراکین صوبائی اسمبلی نے شرکت کی اجلاس میں مختلف صوبائی امور کا جائزہ لیتے ہوئے عوامی مفاد کے حوالے سے بعض اہم فیصلے کئے گئے اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ بلوچستان کے عوام نے بلوچستان عوامی پارٹی پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے، اس پر پورا اترنے کے لئے پارٹی کے تمام عہدیدار اور اراکین اسمبلی عوام کے مسائل کے حل اور صوبے کی ترقی کے لئے اپنی بھرپور صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے اور مخلوط حکومت میں شامل دیگر سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلا جائے گا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سینٹ کی خالی ہونے والی نشست پر حلیف جماعتوں کی مشاورت سے مشترکہ امیدوار نامزد کیا جائے گا بیروزگاری کے خاتمے اور باصلاحیت نوجواوں کو ضلع کی بنیاد پر ملازمتیں فراہم کی جائیں گی۔ قواعد وضوابط سے ہٹ کر کی جانے والی تعیناتیوں کا ازسرنو جائزہ لیا جائے گا۔ مالی سال 2018۔19 کی پی ایس ڈی پی میں شامل غیرمنظور شدہ ترقیاتی منصوبوں کا بھی دوبارہ سے جائزہ لے کر ان منصوبوں پر عملدرآمد یا انہیں روکنے کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا جبکہ گذشتہ سال کی پی ایس ڈی پی میں شامل ایسے منصوبے جن پر کام کا آغاز نہیں ہوا یا ان پر 30فیصد سے کم پیشرفت ہے ان پر بھی عملدرآمد روک دیا جائے گا۔
اجلاس میں اس بات پر تشویش کا اظہار کیا گیا کہ شادی کور ڈیم کے منصوبے میں مقامی لوگوں کو ملازمتوں کی فراہمی کے طے شدہ فیصلے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دیگر علاقوں کے لوگوں کو ملازمتیں فراہم کی گئیں جس سے مقامی آبادی میں بے چینی پائی جاتی ہے اور منصوبہ تعطل کا شکار ہے لہٰذاغیرقانونی بھرتیوں کو منسوخ کرکے مقامی اور اہل امیدواروں کو ملازمتیں دی جائیں گی۔
وزیراعلیٰ نے اراکین اسمبلی کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے حلقوں اورضلعوں کا باقاعدگی کے ساتھ دورہ کرکے لوگوں کے مسائل حل کریں خاص طورپر تعلیم، صحت اور آبنوشی کے شعبوں کی بہتری کے لئے اقدامات تجویز کریں تاکہ ضلعی سطح پر سماجی شعبہ ترقی کرسکے جبکہ وہ خود بھی متعلقہ محکموں کے سیکریٹریوں کے ہمراہ صوبے کے تمام علاقوں کا دورہ کریں گے۔
اجلاس میں اس بات کا فیصلہ بھی کیا گیا کہ گڈ گورننس کو یقینی بنانے کے لئے تمام سطحوں پر تعیناتیاں وتبادلے میرٹ اور قواعد وضوابط کے مطابق کئے جائیں گے تاکہ کسی افسر اور اہلکار کے ساتھ زیادتی نہ ہو۔

Recent News

Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral 1:53
Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral
Mar 28, 2026 05:30 pm
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World 1:18
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World
Mar 28, 2026 03:00 pm
Message to Divorced Women Goes Viral 1:15
Message to Divorced Women Goes Viral
Mar 28, 2026 01:00 pm
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire 1:26
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire
Mar 28, 2026 12:00 pm
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage 1:29
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage
Mar 28, 2026 11:00 am
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms 1:44
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms
Mar 27, 2026 05:00 pm
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech 1:11
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech
Mar 27, 2026 04:30 pm
Pakistan, China Agree on Special Security Unit 1:02
Pakistan, China Agree on Special Security Unit
Mar 27, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved