Sep 29, 2018 06:41 pm
views : 323
Location : ATC Courts
Karachi- MQM Pakistan Leader Farooq Sattar Media Talk
کراچی،پاکستان بنانے والے اگر پاکستانی نہیں تو پھر کون ہے، فاروق ستار
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ
پاکستان بنانے والے خاص طور پر ہندوستان کی سرزمین سے پاکستان آئے تو ہمارے
سندھی بھائیوں کے آباؤ اجداد نے مہمان نوازی کیلئے مثالی کردار ادا کیا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی جانب سے سہیل انور سیال کی سرزنش کی گئی
تو اس میں یہی باتیں کی ہوں گی کہ شہری سندھ بھی سندھ کا حصہ ہے، مہاجر
بھی پاکستانی ہے۔
اے ٹی سی کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق
ستار کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان بنانے والے اگر پاکستانی نہیں ہیں اور
سندھ کا حصہ نہیں ہیں تو پھر کون پاکستانی ہے اور پھر سندھ کا حصہ ہے ۔
فاروق ستار کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کی جانب سے سہیل انور سیال کی سرزنش
کے بعد میں نے بھی احتجاج کی کال واپس لے لی ہے۔میں نے بلاول بھٹو سے
مطالبہ کیا تھا کہ وہ بتائیں کہ سہیل انور سیال کا بیان ان کا ذاتی پالیسی
بیان ہے یا پیپلز پارٹی کی پالیسی ہے تاہم انہوں نے کلیئر کردیا کہ وہ پی
پی کی پالیسی نہیں ہے کہ وہ مہاجروں کیلئے بانیان پاکستان کیلئے کہیں کہ
انہیں ہم پال رہے ہیں، کوئی کسی کو نہیں پالتا، اللہ تعالیٰ کی ذات ہے جو
ہر ایک کو اس کے حصے کا رزق اور روزگار دیتی ہے، اس میں وسیلے ضرور بنتے
ہیں ۔
فاروق ستار کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی محمد
حسین نے کوئی بات کی ہے تو کراچی شہر کی بات کی ہے کہ کراچی شہر 70 فیصد
مرکز کو ٹیکس دیتا ہے اور 85 فیصد ٹیکس صوبے کو دیتا ہے، کراچی چلتا ہے تو
پورا پاکستان چلتا ہے، پورا پاکستان اس کا اعتراف بھی کرتا ہے، وزیر اعظم
عمران خان اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف بھی اعتراف کرتے ہیں، رکن سندھ
اسمبلی محمد حسین نے کہا ہے تو ٹھیک ہے ، یہ کوئی معیوب بات نہیں ہے۔ لسانی
بنیادوں پر اگر اس میں کوئی تعصب آجائے کہ ہم فلاں طبقے کو پال رہے ہیں تو
یہ مناسب بات نہیں۔