Sep 29, 2018 07:10 pm
views : 338
Location : Bolan Medical Complex Hospital
Quetta- Bolan Medical Complex Hospital organizes Awareness Camp
کوئٹہ، عالمی یوم قلب کے حوالے سے بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال میں آگاہی کیمپ کا انعقاد
دنیا بھر کی طرح آج پاکستان میں بھی عالمی یوم قلب منایا جارہا ہے، عالمی
یوم قلب کے حوالے سے بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال میں آگاہی کیمپ کا انعقاد
کیا گیا۔ کیمپ میں شہریوں کو امراض قلب سے بچاؤ کیلئے مفید مشورے دینے کے
علاوہ دل کے امراض میں مبتلا مریضوں کا مفت معائنہ اور ادویات بھی فراہم کی
گئیں۔
ماہرین امراض قلب کے مطابق پاکستان میں ہر پانچواں شخص دل کے عارضے میں
مبتلا ہورہا ہے۔ مریضوں کی تعداد میں اضافے کی سب سے بڑی وجہ بسیار خوری
اور ورزش کا نہ کرنا ہے۔
آگاہی کیمپ میں موجود کارڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ ڈاکٹر جلال الدین کا
کہنا تھا کہ غیر معیاری کھانا ، ورزش کا نہ ہونا، سگریٹ نوشی ،موٹاپے کا
بڑھ جانا دل کے امراض میں بڑھتی ہوئی شرح کی ایک بہت بڑی وجوہ ہیں تاہم ان
اسباب پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ ویسے تو دل کی بیماریوں کا علاج بہت مہنگا
ہے، پاکستان جیسے ملک میں جہاں پر علاج ہمارے مریضوں کی قوت سے باہر ہوتا
ہے، بیماریوں کی روک تھام سب سے سستا حل ہے، ورلڈ ہارٹ فیڈریشن کے تحت 29
ستمبر کو عالمی یوم قلب کے حوالے سے عوام میں شعور وآگہی لائی جاتی ہے تاکہ
اس بیماری کا تدارک کیا جاسکے۔
اس حوالے سے سینئر ایل ایم او ڈاکٹر فوزیہ کا کہنا تھا کہ عارضہ قلب کی ایک
وجہ مسئلے کی سنگینی کو نظر انداز کیا جانا بھی ہے، پاکستان میں عارضہ قلب
کا شکار زیادہ تر خواتین ہی ہوتی ہیں کیونکہ اگر وہ گھر میں عارضہ قلب سے
متعلق آگاہ بھی کرتی ہیں تو ان کی بات کو درگزر کردیا جاتا ہے، جس کی وجہ
سے وہ اندر ہی اندر مزید دل کے عارضے میں مبتلا ہوتی رہتی ہیں