Sep 29, 2018 07:37 pm
views : 348
Location : District Bar
Quetta- Womens Lawyers Press Conference
کوئٹہ، ہمارے وکلاء کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر نے غنڈہ گردی کا مظاہرہ کیا، خواتین وکلاء کی پریس کانفرنس
ضلع کچہری میں خواتین وکلاء نے ہنگامی پریس کانفرنس کی۔ قمر النسا ایڈووکیٹ کا اپنی ساتھی خواتین وکلاءکے ہمراہ کہنا تھا کہ بلدیہ پلازہ کے سامنے پارکنگ کیلئے چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ اور ڈی سی کوئٹہ کی تحریری اجازت ہے لیکن ہمارے وکلاء کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر نے غنڈہ گردی کا مظاہرہ کیا ۔ ایک ہی واقعہ کی دو ایف آئی آر درج کرنا قانون کی خلاف ورزی ہے۔
خواتین وکلاء کا کہنا تھا کہ اسسٹنٹ کمشنر سٹی ایف آئی آر میں نامزد ہیں اسکے باوجود انکی مدعیت میں دوسری ایف آئی آر درج کی گئی، تمام معاملے میں ایس ایچ او کا رویہ معتصبانہ رہا، ایس ایچ او سٹی تھانہ کو گرفتار کرکے اسکے خلاف کاروائی کی جائے۔
قمر النسا ایڈوکیٹ کا مزید کہنا تھا کہ بیوروکریسی میں لوگ آکر خود کو خدا سمجھنے لگتے ہیں۔ خواتین وکلاء اپنی وکلاء برادری کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
انہوں نے متنبہ کیا کہ
دو اکتوبر تک اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ کو گرفتار نہ کیا گیا تو وزیراعلیٰ ہاؤس کا گھیراؤ کرینگے۔