ڈی جی خان، مشیر صحت پنجاب حنیف خان پتافی کا دیہی مرکز صحت سرور والی کا اچانک دورہ
مشیر
وزیراعلیٰ پنجاب برائے صحت حنیف خان پتافی نے ڈی جی خان کا دورہ کیا۔ دورے
کے دوران مشیر صحت نے دیہی مرکز صحت سرور والی کا اچانک معائنہ کیا۔حنیف
خان پتافی نے مرکز صحت کے عملے کی حاضری چیک کی۔
اس
موقع پر مشیر صحت حنیف خان پتافی نے آر ایچ سی میں مریضوں کی شکایات بھی
سنیں اور موقع پر انچارج آر ایچ سی کو شکایات کے ازالے کی ہدایت بھی کی۔
حنیف
پتافی نے رورل ہیلتھ سنٹر میں صفائی کی صورتحال پر عدم اطمینان کا اظہار
کرتے ہوئے ہدایت کی کہ صفائی کے انتظامات بہتر بنائے جائیں۔
مشیر وزیراعلیٰ پنجاب حنیف خان پتافی نے ادویات کا ذخیرہ بھی چیک کیا۔