Sep 29, 2018 09:23 pm
views : 365
Location : Domestic Place
Islamabad- Federal Minister Fawad Chaudhary Media Talk
اسلام آباد، ضمنی انتخابات میں ہمارے امیدوار اکثریت سے کامیاب ہونگے، فواد چوہدری
وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین کا کہنا ہے کہ سینئر صحافی
جواد نذیر کے انتقال پر بہت افسوس ہوا ہے۔ میں ان کے اہلخانہ سے تعزیت کا
اظہار کرتا ہوں۔
اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے فواد
چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ آج وزیر اعظم عمران خان سے ضمنی انتخابات میں
حصہ لینے والے پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں نے ملاقات کی ۔ تمام
امیدواروں کا یہ بنیادی طور پر تعارفی سیشن تھا، اس ملاقات میں پاکستان
تحریک انصاف کی تنظیم کا کردار زیر بحث لایا گیا۔ وزیر اعظم عمران خان
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بھی ہیں اس حیثیت میں انہوں نے اپنے پارٹی
ورکرز کی موبلائزیشن کی بابت پوچھا۔
فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف اس طرح کے ضمنی
انتخابات نہیں کروائے گی جس طرح پاکستان مسلم لیگ (ن) نے منعقد کروائے تھے،
بڑے پیمانے پر کوئی انتظامی تبدیلیاں نہیں کی جارہیں، زیادہ تر وہی افسران
تعینات ہیں جو نگراں حکومت کے دور میں لگائے گئے تھے، نہ ہی ہم تھانیدار،
پٹواری ، گیس اور بجلی کے محکموں کو استعمال کررہے ہیں لیکن پھر بھی انشاء
اللہ ضمنی انتخابات کے نتائج پاکستان تحریک انصاف کے حق میں ہوں گے۔ ضمنی
انتخابات کے نتیجے میں پاکستان تحریک انصاف کی اکثریت میں پارلیمان میں
مزید اضافہ ہوگا۔