کراچی، سہیل انور سیال مہاجر قوم سے معافی مانگیں، مہاجر قومی موومنٹ
ہاجر قومی موومنٹ کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ دو روز قبل رکن سندھ اسمبلی
سہیل انور سیال نے متحدہ ہندوستان سے کراچی ہجرت کرکے آنے والوں یعنی مہاجر
قوم کیلئے انتہائی قابل اعتراض اور شدید قابل مذمت الفاظ استعمال کئے۔
سہیل انور سیال کی زہر افشانی کا ہمارے چیئرمین آفاق احمد پہلے ہی منہ توڑ
جواب دے چکے ہیں اور ہر سچے مہاجر نے آفاق بھائی کے بیان کی تائید بھی کی۔
کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ارشد نعیم خان، سید
ندیم اشرفی اور ڈاکٹر نگہت فاطمہ کا کہنا تھا کہ ہم پیپلز پارٹی کے چیئرمین
بلاول بھٹو زرداری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ انور سیال کی تقریر کی مذمت
کریں اور انہیں پوری مہاجر قوم سے معافی مانگنے کا حکم دیں بصورت دیگر ہم
یہ سمجھنے میں حق بجانت ہوں گے کہ پیپلزپارٹی صوبہ سندھ میں تعصب کی آگ
بھڑکانا چاہتی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مہاجر قوم سندھی ثقافت کا دن بھی مناتی ہے اور اجرک
اور سندھی ٹوپی کو عزت سمجھتے ہوئے استعمال بھی کرتی ہے مگر بدلے میں اس
وطن کی بنیاد میں خون کے ساتھ اپنی املاک تک نذر کردینے والی قوم کی بے
توقیری کی جارہی ہے ،مہاجر قومی موومنٹ کسی صورتحال اس عمل کوبرداشت نہیں
کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ مہاجر قومی موومنٹ اس ضمن میں قوم کو متروکہ سندھ کے حوالے
سے آگہی فراہم کرے گی اور جنوبی سندھ صوبہ کیلئے جدوجہد میں تیزی لائے گی۔