Sep 29, 2018 09:51 pm
views : 372
Location : Domestic Place
Lahore- PTI Leader Babar Awan Media Talk
لاہور،شہباز شریف ثابت کریں کہ وہ دعوے میں ہرجانے کے حقدار ہیں، بابر اعوان
اکستان تحریک انصاف کے رہنماء بابر اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران
خان کی طرف سے درخواست دائر کرکے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو موقع
دیا گیا ہے کہ وہ ثابت کریں کہ جو انہوں نے دعوے میں ہرجانہ مانگا ہے وہ
اس کے حقدار ہیں۔
لاہور میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان کا
کہنا تھا کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے مقدمے کی درخواست کے
پیراگراف نمبر دو میں لکھا گیا ہے کہ وہ عالمی طور پر بڑے مشہور آدمی ہیں
اور باعزت شخصیت ہیں۔ہم نے وزیر اعظم کی طرف سے درخواست دائر کرکے شہباز
شریف کو موقع دیا ہے کہ وہ ثابت کریں کہ ان کی ویلیو وہ ہے جو دعوے میں
ہرجانہ مانگ رہے ہیں اور ان کی عزت اور مقام وہ ہے جس کا انہوں نے دعویٰ
کیا ہے۔
بابر اعوان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے شہباز شریف سے ماڈل ٹاؤن کیس، لیپ
ٹاپ اسکیم کی تحقیقات، سستی روٹی اسکیم اور آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کی تحقیقات
کا ریکارڈ مانگا ہے۔ ہم نے اپنی درخواست میں شہباز شریف سے نیب میں جاری
تحقیقات کا ریکارڈ مانگا ہے ۔ شہباز شریف قوم کو بھی بتائیں جو ان کے خلاف
نیب اور اینٹی کرپشن میں تحقیقات چل رہی ہیں۔