Sep 29, 2018 10:02 pm
views : 361
Location : Domestic Place
Lahore- Provincial Minister Fayyaz-ul-Hassan Chohan addresses
لاہور، بھارتی میڈیا نے قاتل وزیر اعظم کو ہیرو بناکر پیش کیا، فیاض الحسن چوہان
صوبائی وزیر اطلاعات وثقافت فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ نریندر مودی
چائے بیچتے بیچتے وزیر اعظم تو بن گئے لیکن بھارتی میڈیا نے قاتل، قصائی،
تنگ نظر اور کم عقل آدمی کو ایک ہیرو کے طور پر پیش کیا۔
لاہور میں بھارتی جارحیت اور پاکستانی میڈیا کا کردارکے موضوع پر منعقدہ
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ نریندر
مودی ہزاروں مسلمانوں کا قاتل ہے، 2006ء میں امریکی ویزے کیلئے نریندر مودی
کی جانب سے جب رجوع کیا گیا تھا تب امریکی سفارتخانے نے یہہ کہہ کر اس کا
ویزا منسوخ کردیا تھا کہ تم ایک قاتل ہو تمہارے ہاتھ کئی انسانی جانوں کے
خون سے رنگے ہوئے ہیں۔
فیاض الحسن چوہان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دنیا میں امریکن فوج کے بعد سب سے
زیادہ خودکشیاں بھارتی فوج میں کی جاتی ہیں اور یہ سب سے زیادہ بزدل، خوف
اور گھبراہٹ کی بنیاد پر نوکری چھوڑتے ہیں، واہگہ بارڈر پر ساڑھے سات فٹ کے
پاکستانی فوجی جوان کے سامنے ہندوستان کے فوجی چوزے لگتے ہیں جو فوجی سلوٹ
مارتے ہوئے ڈھس کرکے نیچے گڑپڑتے ہیں کیونکہ یہ سائیکالوجیکل پاکستانی فوج
کا خوف ہے۔