Sep 30, 2018 03:30 pm
views : 357
Location : Domestic Place
Bhawalpur-Siraj Ul Haq Press Confernce
بہاولپور: وزیر خزانہ کی بات سن کر عوام مزید پریشان ہوچکے ہیں،سراج الحق
بہاولپور میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا
کہ ملک میں قائم نئی حکومت نے عوام سے سو دن ایجنڈے کا آغاز عام پاکستانی
کے استعمال کی چیزوں کو مہنگا کرکے کیا ہے،لوگوں کو مہنگائی اور بے روزگاری
سے نجات دینے کی بجائے قیمتوں کو بڑھا کر عام آدمی کی زندگی مزید مشکل
بنا دی ہے
ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی سے غریب آدمی متاثر ہوا ہے جبکہ امیر طبقے پر
کوئی فرق نہیں پڑا،ہر آنے والی نئی حکومت عوام کو پہلے سے زیادہ پریشان
کرتے ہیں،وزیر خزانہ کی بات سن کر عوام مزید پریشان ہوچکے ہیں،موجودہ صورت
حال سے معلوم ہوتا ہے کہ حکومت آئی ایم ایف کی طرف جائے گی