Sep 30, 2018 03:42 pm
views : 363
Location : Domestic Place
Lahore- PTI Govts work will speak for itself in punjab CM Punjab
لاہور:پنجاب میں اب ہمارے کام بولیں گے ، عثمان بزدار
وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈی جی خان سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی نے ملاقات
کی اورترقیاتی منصوبوں اورعوامی مسائل کے حل کے لیے تجاویز کا جائزہ
لیا۔سردار عثمان بزدار نے کہا کہ نئے پاکستان میں باتیں کم اورکام زیادہ
کرنے کا کلچر آگیا ہے، پنجاب میں اب ہمارے کام بولیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سرکاری افسران کی عزت کرتے ہیں، خدمت کرنے والوں
کے ساتھ ہیں، حکومتی پالیسی پرعمل نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی
ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کےتمام ارکان کے لیے میرے دروازے کھلے
ہیں، پنجاب میں کلین پاکستان مہم شروع ہو رہی ہے۔
سردار عثمان بزدار نے کہا کہ جنوبی پنجاب کو ترقی کے لحاظ سے رول ماڈل
بنائیں گے، ہرڈویژنل ہیڈکوارٹرمیں ایک دن گزارکرخود مسائل سنوں گا۔