Sep 30, 2018 03:48 pm
views : 541
Location : Sindh Assembly
Karachi- CM Sindh Syed Murad Ali Shah Adresess
کراچی: بھٹو ایک ذات نہیں، نظریہ ہے ، مراد علی شاہ
سندھ اسمبلی میں بجٹ کےبعد ہونےوالی تقریر میں مراد علی شاہ نے دعویٰ کیاکہ
بھٹو بننا آسان نہیں،قربانیاں اورشہادتیں دینا پڑتی ہیں۔ انھوں نے بتایاکہ
سندھ اسمبلی میں ہرزبان بولنے والے لوگ بیٹھے ہیں۔ اس سال اسمبلی میں101
تقاریر ہوئی ہیں۔
وزیراعلی سندھ نے مزید بتایاکہ آٹھ سال میں چھ بار بجٹ پیش کرنےکااعزاز
ملا ہے، پورےسندھ کی عوام کا شکرگزارہوں جنہوں نے پیپلز پارٹی پر اعتماد
کیا۔
انھوں نے تسلیم کیاکہ میری بدقسمتی رہی کہ پوراوقت ایوان کونہیں
دےسکتا۔انھوں نے مزید بتایا کہ تقریبا ہررکن اسمبلی کی تقریر منگواکرراتوں
کو سنی ہے۔
مرادعلی شاہ کاکہناتھاکہ پچھلے 15 سولہ سال سے اسمبلی آتا رہا ہوں۔ انھوں
نے کہاکہ پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کی جانب سے ایوان کو مچھلی بازار
کہنے پر مجھے افسوس ہوا۔ لوگوں نے جن کو ہرایا ہے وہی ان کی تذلیل نہ
کریں۔