Sep 30, 2018 04:08 pm
views : 389
Lahore-NAB court Lahore female lawyer violence on male lawyer
لاہور : نیب عدالت کے باہر دوخاتون وکلاء کی مرد وکیل پر تھپڑوں کی بارش
لاہور کی احتساب عدالت کا احاطہ اکھاڑا بن گیا، وکلاء ایک دوسرے سےالجھ
پڑے۔ نیب عدالت کے باہر خواتین وکلاءنے مرد وکیل کی پٹائی کر دی، دونوں
خواتین بہنیں ہیں جنہوں نے تجمل نامی وکیل پر الزام عائد کیا کہ اس نے ان
کی کردار کشی اور ہراساں کرنے کی کوشش کی اور ان پر جملے کسے، خاتون وکیل
نے مخالف وکیل کی خوب خبر لی۔
دونوں بہنوں نے وکیل تجمل پر تھپڑوں، گھونسوں کی بارش کی اور خوب شور
مچایا۔ اس دوران ساتھی وکیل نے بھی ہاتھ صاف کئے، مخالف وکیل کےساتھی اسے
بچانے کی کوشش کرتے رہے,اس دوران خاتون وکیل کو دھکے بھی دیئے گئے ساتھی
وکیل کو بچاتے بچاتے ایک وکیل خود بھی خاتون وکیل کےحملوں کا شکار ہوتا
رہا۔