Sep 30, 2018 04:34 pm
views : 477
NewYork- FM Shah Mehmood addressing at UN General Assembly summit
نیویارک :اے پی ایس اور مستونگ حملوں کے دہشت گردوں کو بھارت کی پشت پناہی حاصل تھی: شاہ محمود قریشی
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اپنی خود مختاری اور قومی مفادات پر
سمجھوتا نہیں کرے گا، پاکستان قومی مفادات اور سلامتی کے تحفظ پر کسی سے
سودے بازی نہیں کرسکتا۔دہشت گردی کی آڑ میں بھارت کشمیر میں مزید مظالم
نہیں ڈھا سکتا، خطے کے امن کی راہ میں مسئلہ کشمیر سب سے بڑی رکاوٹ ہے،
بھارت کو ہمارے صبر کا امتحان نہیں لینا چاہیے
پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ بھارتی وزیرَ اعظم مودی نے
سیاست کو امن پر فوقیت دی، خطے کے امن کی راہ میں مسئلہ کشمیر سب سے بڑی
رکاوٹ ہے، مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر امن قائم نہیں ہوسکتا، دہشت گردی کی
آڑ میں بھارت کشمیر میں مزید مظالم نہیں ڈھا سکتا۔انھوں نے مزید کہا کہ
بھارتی قابض افواج نہتے شہریوں پر چڑھائی کرتے آئی ہیں، بھارت کو ہمارے صبر
کا امتحان نہیں لینا چاہیے، آزاد جموں کشمیر میں کمیشن کو خوش آمدید کہیں
گے، رپورٹ کی سفارشات پر جلد عمل درآمد کی سفارش کرتے ہیں، یہ رپورٹ
پاکستان کے مؤقف کی تائید کرتی ہے۔
انھوں نے کہا کہ بھارتی ایما پر پاکستان میں دہشت گردوں کی مالی معاونت اور
منصوبہ بندی کی گئی، اے پی ایس اور مستونگ حملے کے دہشت گردوں کو بھارتی
پشت پناہی تھی۔
انھوں نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام نے ایسے پاکستان کے حق میں فیصلہ سنایا
جو امن پسند ہے، پاکستانی عوام نے تبدیلی اور اصلاح پسندی کو ووٹ دیا،
عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کی داغ بیل ڈالی جا رہی ہے، پاکستان
اقوام عالم کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے۔