Sep 30, 2018 06:07 pm
views : 383
Lahore- Information Minister Fawad Chaudhry Media Talks.mp4
لاہور: وزیراعظم ہاؤس کا خرچہ 1 ارب سے کم ہوکر چند لاکھ تک آگیا، فواد چوہدری
لاہور میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ
لوگوں کے پاس دواکے پیسےنہیں تو ایسی صورت میں وزیراعظم کیسےشاہانہ
اندازمیں رہ سکتاہے۔اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان کی سادگی مہم پر تنقید
شروع ہوگئی ہے، ملک کا غریب طبقہ حکومتی کارکردگی سے مطمئن نہیں تھا مگر اب
ہماری جدوجہد اُن کے لیے ہی ہے، پہلے وزیراعظم ہاؤس کا ماہانہ خرچہ 1 ارب
سے زائد تھا جو اب چند لاکھ میں ہونے لگا، ہماری حکومت صحت، تعلیم اور
صفائی پر زیادہ توجہ دے رہی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان نےکرپشن کےخلاف آوازاٹھائی،ماحولیاتی آلودگی
پربات کی، وہ ایک نظریہ بن کر ابھرے اور لوگوں کو اب اُن سے بہت زیادہ
تواقعات ہیں۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ لوگ بھوک و افلاس کی زندگی گزار رہے
تھے اُس کے باوجود حکومت نے عوام کے لیے کچھ نہیں کیا بلکہ وزیراعظم ہاؤس
کی خراب گاڑیوں کی مرمت پر کروڑوں روپے خرچ کردیے گئے۔
تحریک انصاف کے رہنما کا مزید کہنا تھا کہ ہم بھی اورنج لائن
جیسےکھلونےبناکرپانچ سال پورےکرسکتےہیں مگر عمران خان عوام کی فلاح و بہبود
کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں، ملک کامڈل کلاس طبقہ ہماری سیاست کامحور ہے