اسلام آباد:وزیر خارجہ شاہ محمود کے خطاب پر مشعال حسین ملک کا ردعمل
شاہ محمود قریشی کی جنرل اسمبلی میں بہترین تقریر پر مشعال حسین ملک کی
مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی
میں کشمیر میں ہندوستانی بربریت کا کھل کر ذکر کیا،وزیر خارجہ نے ہندوستانی
آرمی کی کشمیر میں دہشت گردی کو کھل کر دنیا کے سامنے رکھا،انھوں نے جنرل
اسمبلی میں بھارتی خفیہ ایجنسی کا بھی پردہ فاش کیا،ان کا کہنا تھا کہ شاہ
محمود کی بہترین تقریر پر حکومت پاکستان کو فالو اپ بھی کرنا چاہیے اس پر
اب انٹرنیشنل کمپین کی ضرورت ہے کہ کشمیریوں کو اب آزادی دی جائے