Sep 30, 2018 08:44 pm
views : 420
Location : National Hospital
Lahore- CJP Visit National Hospital
لاہور،چیف جسٹس کا نیشنل اسپتال کا دورہ
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس
ثاقب نثار نے لاہور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کے بعد اچانک ڈیفنس میں
نیشنل ہسپتال کا دورہ کیا ،چیف جسٹس پاکستان نے ہسپتال میں علاج معالجے کی
صورتحال کا جائزہ لیااور مریضوں کی عیادت کی ،اس موقع پر مریضوں کے لواحقین
نے شکایات کے انبار لگا دیئے۔چیف جسٹس پاکستان نے عدالتی حکم کے باوجود
مہنگے سٹنٹ ڈالنے کا نوٹس لے لیا ،چیف جسٹس نے چیف ایگزیکٹو اورڈائریکٹر کے
بیرون جانے پر پابندی عائدکرتے ہوئے عدالت میں طلب کر لیا۔میڈیا رپورٹس کے
مطابق مطابق چیف جسٹس پاکستان نے لاہور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کے
دوران اچانک ڈیفنس میں نیشنل ہسپتال کا دورہ کیا،چیف جسٹس پاکستان نے
ہسپتال میں علاج معالجے کی صورتحال کا جائزہ لیا ،چیف جسٹس پاکستان نے سوال
پوچھا کہ انجیو گرافی کی زیادہ فیس کیوں وصول کی جا رہی ہے؟سپریم کورٹ نے
اسٹنٹ کی فیس مقررکررکھی ہے ۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ 4 بجے تک ہسپتال
کی ریٹ لسٹ فراہم کریں ،دو دن کا ٹرن اووراور آڈٹ رپورٹ بھی پیش کریں ،چیف
جسٹس نے پوچھا وہ کونساروم ہے جس کا کرایہ 50 ہزارروپے ہیں ؟چیف جسٹس
پاکستان نے ہسپتال میں مریضوں کی عیادت بھی کی اس موقع پر مریضوں کے
لواحقین نے بتایا کہ مریض کے علاج پرایک کروڑخرچ ہوچکاہے،چیف جسٹس ثاقب
نثارنے مریض کے اہلخانہ سے بل طلب کرلیا۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے نیشنل
ہسپتال کے ڈائریکٹر کی سرزنش کردی اور بیرون ملک جانے سے منع کردیا،چیف
جسٹس نے ہسپتال کے مہنگے بلوں کی تفصیلات بھی طلب کرلیں اور چیف ایگزیکٹو
اور ڈائریکٹر کو عدالت طلب کر لیا۔