مظفر آباد: بھارتی فوج نا لائق اوربزدل ہے،وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر
وزیر
اعظم آزاد راجہ محمد فاروق حیدر خان نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی
جانب سے ہیلی کاپٹر پر فائرنگ کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ اپنے وزرا کے
ساتھ سویلین ہیلی کاپٹر پرجارہاتھا،میرےپاس ایسا کیاتھا؟ کیا میں
چھاپامارنےجارہاتھا؟ انھوں نے کہا کہ بھارتی فوج نےسویلین ہیلی
کاپٹرپرفائرنگ کی،بھارتی فوج نا لائق اوربزدل ہے۔
وزیر
اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر کا مزید کہنا تھا کہ میرے ساتھ کوئی گن شپ
ہیلی کاپٹر نہیں تھے،سویلین ہیلی کاپٹر زیرو لائن تک بھی جاتا ہے،بھارت
میں عام انتخابات قریب ہیں اس لیےوہ بوکھلاہٹ کاشکارہے،آلات لگانے سے زندہ
چیزکی نشاندہی ہوجاتی ہے،بھارت نےایل اوسی پراسرائیلی آلات لگائےہیں،بھارت
نےبہانہ بنایاکہ ہیلی کاپٹرنےایل او سی پارکیا۔