لاہور،گدھوں کے اتوار بازار میں قیمتیں کم ہونے سے بیوپاری پریشان
لاہور
میں دریائےراوی کے کنارے لگنے والے والے گدھوں کے اتوار بازار میں قیمتیں
کم ہونے کے سبب بیوپاری پریشان دکھائی دے رہے ہیں،بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ
لوڈنگ رکشوں کی وجہ سے گدھوں کی مانگ میں کمی واقع ہوئی ہے۔ چوری کے
خدشے کے پیش نظر گدھوں کو مہر لگا کر فروخت کیا جاتا ہے،گدھوں کی مارکیٹ
میں مختلف نسلوں کے گدھے بار برداری اور دیگر مقاصد کے لئے فروخت کئے جاتے
ہیں ۔ ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندےسے گفتگو کرتے ہوئے ایک بیوپاری کا
کہنا تھا کہ میرے گدھے کے پچاس ہزارروپے لگائے ہیں جبکہ اسکے تیس ہزار بھی
نہیں مل رہے۔ ایک اور بیوپاری کا کہنا تھا کہ مارکیٹ میں گدھوں کی
قیمتیں بہت گری ہوئی ہیں،یہاں گدھا بیچنے آیا تھا لیکن مارکیٹ میں کاروبار
ہی نہیں ہے۔